سہیل بٹ سے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں ،ڈاکٹر طاہرالقادری

وہ بھی دھرنے میں شرکت کریں گے،چیئرمین پاکستان عوامی تحریک

ہفتہ 20 اگست 2016 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اگست ۔2016ء) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کے مال روڈ ٹریڈر ایسوسی ایشن کے صدر سہیل بٹ سے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں اس لئے وہ بھی دھرنے میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

تاجر برادری بھی شریف خاندان کے ظالمانہ ٹیکس سے تنگ آکر دھرنے میں شریک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خطاب سے قبل اپنی رہائش گاہ سے دھرنے میں شریک ہونے والی عوام سے ویڈیو لنک کے ذریعے کیا۔