بلوچستان نیشنل پارٹی کا31اگست کو خضدار میں منعقد ہو گا ،سردار اختر مینگل خطاب کرینگے
شہداء سانحہ کوئٹہ اور پارٹی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا
ہفتہ 20 اگست 2016 23:02
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اگست ۔2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 31اگست کو خضدار میں جلسہ منعقد ہو گا جس میں جھالاوان کے عوام کا سمندر سردار اختر جان مینگل کا خطاب سنیں گے بلوچستان کے ترقی پسند ، قوم دوست وطن دوست عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس عظیم الشان جلسہ عوام کو اپنی شرکت کو یقینی بنائیں 31اگست کا جلسہ عام شہداء 8اگست کے یاد میں منعقد کیاجا رہا ہے جس میں شہداء کوئٹہ اور پارٹی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رؤف مینگل ، اکبر مینگل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خضدار اور جھالاوان کے غیور عوام جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے سیاسی کلیدی کردار ادا کریں پارٹی کی جانب سے جلسے عام کو کامیاب بنانے کیلئے عوام رابطہ مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز کے ذریعے آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے جس میں عوام کو دعوت دی جا رہی ہے کہ وہ پارٹی کے سہ رنگہ بیرک جو ہر دور میں بلوچوں کی آواز بن کر ابھری ہے نوشکی ، کوئٹہ ، دالبندین ، قلات ، مستونگ ، حب کے تاریخی جلسوں میں عوام نے حکمرانوں کو باور کریا دیا ہے کہ خان گڑھ ، ڈیرہ جات سمیت بلوچستان بھر میں بی این پی بلوچوں کی سب سے بڑی قومی جماعت بن چکی ہے اور اکیسویں صدی میں عوام اچھے اور برے میں تمیز کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں عوام کے پہلے جس طرح پارٹی کے جلسوں کو کامیاب کرایا یہ پارٹی کی عوامی پذیرائی کا ثبوت ہے عوام پِارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں اصولی موقف کی وجہ سے پارٹی عوام کی ترجمانی کرنے والی پارٹی بن چکی ہے بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے پارٹی نے آواز بلند کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ اسی پاداش میں پارٹی کو مختلف ادوار میں دیوار سے لگانے کی ناکام کوششیں کی گئی ہیں پارٹی قیادت اور کارکنوں کو بڑی تعداد میں شہید کیا یہ خام خیالی ثابت ہوئی کہ ایسے بزدلانہ اقدامات سے پارٹی کو ختم کرنا مقصد ہوگا لیکن عوامی ،سیاسی ، قومی جمہوری سیاست میں پارٹی کبھی ختم نہیں ہو سکتی کیونکہ بلوچستان کے عوام باشعور ہو اور بخوبی علم رکھتے ہیں کہ کون سی جماعت حقیقی و عملی طور پر قومی جہد کو پروان چڑھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ جھالاوان کے عوام پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے ہاتھ مزید مضبوط کریں جب سہ رنگہ بیرک جھالاوان میں مزید بلند ہوگی تو عوام کے حقوق کی حفاظت کرے گی اور ناروا ناانصافیوں کے خاتمے کا سبب بنیں گی عوام 31اگست کے جلسے میں بھرپور انداز میں شرکت کریں کیونکہ جلسے کی کامیابی بلوچستان کی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگی پارٹی خالصتاً عوامی طاقت کے ذریعے جلسے کو کامیاب بنائے گی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.