پانامہ لیکس کی ہر صورت تحقیقات ہونی چاہیے جسکے لیے اپوزیشن کے ٹی اوآرز موثر ہیں‘ پانامہ لیکس کا معاملہ انتہائی اہم ہے اور پیپلزپارٹی اس بارے میں پار لیمنٹ سمیت دیگر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پانامہ لیکس کی ہر صورت شفاف اور جلد تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ قوم کے سامنے اصل حقائق آسکے
سابق صدر آصف علی زرداری کی ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات میں بات چیت
اتوار 21 اگست 2016 16:44
لاہور/لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) پیپلزپارٹی کے شر یک چےئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی ہر صورت تحقیقات ہونی چاہیے جسکے لیے اپوزیشن کے ٹی اوآرز آئین وقانون کے مطابق موثر ہیں ۔
(جاری ہے)
وہ لندن میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ملاقات کے دوران پانامہ لیکس کے بعد پیدا ہونیوالی سیاسی آئینی صورتحال اور اپوزیشن کے احتجاج سمیت دیگر امور کے حوالے سے مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی گئی ہے پیپلزپارٹی کے شر یک چےئر مین آصف علی زرداری نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ انتہائی اہم ہے اور پیپلزپارٹی اس بارے میں پار لیمنٹ سمیت دیگر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پانامہ لیکس کی ہر صورت شفاف اور جلد تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ قوم کے سامنے اصل حقائق آسکے ۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن نے جو ٹی اوآرز دےئے ہیں وہ آئین وقانون کے مطابق ہیں ا ور ان موثر ٹی آوآرز کے ذریعے ہی سارے معاملے کی شفاف تحقیقات ممکن ہو سکتی ہے ۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کے دوران کہا کہ احتساب کے بغیر ملک اور جمہو ریت نہیں چل سکتی اس لیے ملک میں شفاف احتساب وقت ُملک اور قوم کی ضرورت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.