کراچی : گزشتہ روز لاپتہ ہونیوالی ماں اور تین بیٹیوں کا سراغ نہ مل سکا

پیر 22 اگست 2016 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) کراچی کے علاقے سچل سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی ماں اوراس کی 3 بیٹیوں کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل سے پیر کے روز لاپتہ ہونے والی خاتون سبین اور ان کی بیٹی سولہ سالہ ثنا، تیرہ سالہ حمنااور دس سالہ فلاح کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔شوہر کے مطابق اس کی بیوی اور بیٹیاں سسرال گئی تھیں لیکن واپس گھر نہیں آئیں،پولیس کے مطابق تفتیش کررہے ہیں لیکن شوہر نے تاحال مکمل معلومات فراہم نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :