ضلع غربی میں پی ٹی آئی کا ایم کیو ایم سے ڈرامائی اتحاد ،متحدہ چیئرمین پی ٹی آئی وائس چیئرمین کی نشست لے اڑی
مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے فیصلے کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے عمران اسماعیل کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا
بدھ 24 اگست 2016 18:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں ضلع غربی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات میں ڈرامائی طور پر پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیو ایم سے اچانک اتحاد کرلیا ،جس کے نتیجے میں ایم کیو ایم ضلعی چیئرمین اور تحریک انصاف وائس چیئرمین کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔
مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے عمران اسماعیل کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ضلع غربی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین انتخابات میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب آخری لمحات میں پاکستان تحریک انصاف کراچی اتحاد سے الگ ہو کر ایم کیو ایم سے جاملی ۔(جاری ہے)
دونوں جماعتوں کے اس اچانک اتحاد کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے اظہار احمد خان ضلعی چیئرمین اور تحریک انصاف کے امیدوار ضلع کے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔
نتائج سامنے آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے شدید نعرے بازی اور پی ٹی آئی کے فیصلے کو غداری سے تشبیہ دے دی ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل پریس کانفرنس کرنے آئے تو مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں نے امان اﷲ آفریدی کی قیادت میں شدید احتجاج کیا اور عمران اسماعیل کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا اور دونوں جماعتوں کے کارکن متصادم ہوگئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.