چھوٹے شہروں پر ٹریفک پولیس کے فرشتے تعینات

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 25 اگست 2016 19:31

پیرمحل (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 25 اگست۔2016ء) بڑے شہروں میں وارڈنوں کی تعیناتی چھوٹے شہروں پر ٹریفک پولیس کے فرشتے تعینات ریلوے پھاٹک لاری اڈا غوثیہ چوک پیرمحل میں ناکے ٹریفک کلیئر کروانے کی بجائے آنے جانے والے موٹرسائیکل سوار ٹریکٹرٹرالیوں لوڈ رگاڑیوں سے سرعام بھتہ وصولی نہ دینے پر چالان کی چٹ کاٹ کرہاتھ میں تھمانے کا کام جاری ٹارگٹ پورا کرنا ہے ٹریفک پولیس اہلکاروں کا جواب تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹریفک پولیس کی روز بروز رشوت کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں کے پیش نظر بڑے بڑے شہروں میں وارڈنز بھرتی کرکے ٹریفک کا نظام ان کے ہاتھ میں دے دیا جس سے ان شہروں میں تعینات ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکار وں کو شاہی پولیس میں بھیجنے کی بجائے چھوٹے شہروں میں تعینات کردیا گیا جنہوں نے بڑے شہروں کی لوٹ مار کر چھوٹے شہروں میں تعینات ہوتے ہی دوبار ہ شروع کردیا اپنے فرائض کی انجام دہی کو چھوڑ کر چھوٹے شہروں سے اردگرد کے دیہا ت کو جانے والے چوراہوں پر ناکے لگا کر کام کاج کے لیے شہر آنے جانے والے دیہاتیوں جو کہ موٹرسائیکل سوار ، ٹریکٹر ٹرالی سوار اور زرعی جنس لانے والی لوڈر گاڑیوں کو چیکنگ کے بہانے روک کر ان سے زبردستی رقم وصولی کی جاتی ہے نہ دینے پر چالان کی چٹ ہاتھ میں تھمادی جاتی ہے جبکہ روٹ پر چلنے والی گاڑیوں سے باقاعدہ طورپر ماہانہ منتھلی وصول کی جاتی ہے جس کا ضلعی افسران کو علم ہونے کے باوجود کوئی تدارک نہ کیاجارہا ہے حالانکہ ٹریفک پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی وجہ سے ہی ٹریفک وارڈنز کا محکمہ وجود میں آیا رانا شمشاد علی نے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا محاسبہ کیاجائے تاکہ ٹریفک پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہوسکے

متعلقہ عنوان :