ملکی وسائل قوم کی امانت ہیں ، کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کہ وہ جسے چاہے تقسیم کرتا پھرے ‘ سراج الحق
ملک کا ایک صوبہ خوشحال اور دوسرے محروم رہیں اس کو برداشت نہیں کریں گے ‘ وزیراعظم بیرون ملک دوروں میں اپنے بھائی کو ساتھ لے جاتے ہیں،دوسرے وزرائے اعلیٰ منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں‘سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر وزیراعظم کوتمام صوبوں کے ساتھ ایک جیسا رویہ رکھنا چاہیے ‘کے پی کے میں چالیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے ، مگر حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی‘ قوم کو 2 روپے کی بجائے 18روپے فی یونٹ بجلی خریدنا پڑ رہی ہے ،صوابی موٹر وے کو وسطی ایشیائی ریاستوں اور چین کے ساتھ ملا کر علاقے کی ترقی اور خوشحالی یقینی بنائی جائے گی، اقتصادی راہداری کو گلگت ، چترال ، ہزارہ ، سوات اور پشاور سے گزارا جائے‘ امیر جما عت اسلامی پاکستان کاصوابی تا سوات موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعرات 25 اگست 2016 19:42
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) امیر جما عت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملکی وسائل قوم کی امانت ہیں ، کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کہ وہ جسے چاہے تقسیم کرتا پھرے ۔ ملک کا ایک صوبہ خوشحال اور دوسرے محروم رہیں اس کو برداشت نہیں کریں گے ۔ وزیراعظم بیرون ملک دوروں میں اپنے بھائی کو ساتھ لیتے ہیں جبکہ دوسرے وزرائے اعلیٰ منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں ۔
سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر وزیراعظم کوتمام صوبوں کے ساتھ ایک جیسا رویہ رکھنا چاہیے ۔ صوبوں میں احساس محرومی بڑھے تو علیحدگی کی سوچ پروان چڑھتی ہے ۔ وسائل کی منصفانہ تقسیم سے قومی یکجہتی کو فروغ ملتا اور باہمی اعتماد کی فضا پیدا ہوتی ہے ۔ کے پی کے میں چالیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے ، مگر حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.