نریندر مودی کی بلوچستان سے متعلق زہر افشانی کی تفصیلات سامنے آگئیں
اگست کے اوائل میں اعلی سطح کے اجلاس میں سینئر ترین بیوروکریٹس نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے اپنی تقریر میں بلوچستان کا ذکر کریں اور پاکستان کو واضح پیغام دیں،وزیردفاع نے بلوچستان سے متعلق بیان دینے کی مخالف کی لیکن پاکستان کوبھرپورجواب دینے کا مشورہ دیا، سرکاری افسر نے بھانڈہ پھوڑ دیا
جمعہ 26 اگست 2016 20:35
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی یوم آزادی کے موقع پر کی گئی تقریر میں بلوچستان کے حوالے سے کی جانے والی زہر افشانی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق انتہائی اہم سرکاری افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر سے متعلق اگست کے اوائل میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی تقریر کے مندرجات کو حتمی شکل دینا تھا۔
اجلاس کے دوران سینئر ترین بیوروکریٹس نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے اپنی تقریر میں بلوچستان کا ذکر کریں اور پاکستان کو واضح پیغام دیں۔(جاری ہے)
حکام کے مطابق بعض بیوروکریٹس نے مشورہ دیا کہ بلوچستان کی صورتحال پر بات کرنے کے لئے یوم آزادی کا دن بہترین پلیٹ فارم نہیں جب کہ وزیردفاع منوہر پاریکر نے بیوروکریٹس کے اس مشورے کی مخالفت کی کہ وزیراعظم اپنی تقریر میں بلوچستان کا ذکر کریں تاہم وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس مشورے کی حامی بھری اور کہا کہ ہمیں پاکستان کو خاموش کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر نریندر مودی نے مرکزی تقریب سے خطاب کے دوران زہرافشائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت بلوچستان میں آزادی کے حامیوں اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو مالی، سیاسی اور اخلاقی مدد فراہم کرسکتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.