کراچی کے عوام پائیدار امن کے لیے دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ چاہتے ہیں، متحدہ ایک عرصہ سے کراچی میں قتل وغارت گری ، بھتہ خوری اور تشدد کی سیاست کر رہی ہے، جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف خواہ ان کا تعلق کسی بھی گروہ یاگروپ سے ہو بلا امتیاز کاروائی کی جائے
نائب امیر جماعت اسلامی پا کستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم و دیگر کا تقریب سے خطاب
جمعہ 26 اگست 2016 22:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء ) نائب امیر جماعت اسلامی پا کستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ کر اچی میں دیر پا اور پا ئیدار امن کے لیے ضروری ہے کے سیاست میں دہشت گردی اور دھونس و دھمکی کے مائنڈ سیٹ کا خاتمہ کیا جائے اور طاقت اور قوت کے بل پر سیاسی مخالفین کو زیر کر نے اور انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے کے کلچر کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکا جائے ،کراچی کے عوام حقیقی اور پائیدار امن کے لیے دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ چاہتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلیو ایر یا اسلام آباد میں کار باری مرکز کا افتتا حی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے صدر جمیل کھو کھر ،ناصر رفیق اور عمران بھٹی بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔(جاری ہے)
میاں محمد اسلم نے کہا الطاف حسین کے بیانات سے واضح ہو چکا ہے کہ ایم کیو ایم ملکی سلامتی اور کراچی کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے ۔
متحدہ ایک عرصہ سے کراچی میں قتل وغارت گری ، بھتہ خوری اور تشدد کی سیاست کر رہی ہے ، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملکی سلامتی اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور الطاف حسین کی گرفتاری کے لیے برطانوی حکومت سے اعلیٰ سطح پر بات کی جائے اور ایم کیو ایم پر مکمل طور پر پابندی لگائی جائے ۔انھوں نے کہا جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف خواہ ان کا تعلق کسی بھی گروہ یاگروپ سے ہو بلا امتیاز کاروائی کی جائے تاکہ کراچی میں حقیقی معنوں میں امن قائم ہو سکے اور کراچی کے عوام سکھ اور چین کا سانس لے سکیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.