اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2015ء کے انٹرمیڈیٹ پروگرامزکے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

ہفتہ 27 اگست 2016 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2015ء میں پیش کئے گئے انٹرمیڈیٹ پروگرامز)ایف اے/ایف ایس سی/آئی کام( کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کر دئیے گئے ہیں اور تمام امیدواروں کو ان کے دئیے گئے پتوں پر ڈاک کے ذریعہ بھی رزلٹ کارڈز ارسال کئے جارہے ہیں۔ وائس چانسلر ‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر نتائج کے پراسیس کو تیز کردیا گیا ہے ‘ میٹرک ‘ اے ٹی ٹی سی ‘ پی ٹی سی ‘ سی ٹی اور بی ایڈ پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں اورامید ہے کہ بی اے پروگرام کے نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے کے دوران کردیا جائے گا ۔