فاروق ستار نے لندن اور الطاف حسین سے قطع تعلقی کا اعلان کردیا
سیاسی کسمپرسی کی صورتحال ختم ہونی چاہیے،ایم کیوایم پر غیراعلانیہ پابندی ختم ہونی چاہیے،نائن زیرو تاحال غیرآئینی اورغیرقانونی طورپرسیل ہے،پس پردہ 4سے5ایم کیوایم بنانے پرکام ہورہاہے۔سربراہ ایم کیوایم پاکستان کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 اگست 2016 18:35
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست2016ء) :ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے لندن اور الطاف حسین سے قطع تعلقی کا اعلان کردیاہے، سیاسی کسمپرسی کی صورتحال ختم ہونی چاہیے،ایم کیوایم پر غیراعلانیہ پابندی ختم ہونی چاہیے،نائن زیرو تاحال غیرآئینی اور غیرقانونی طور پر سیل ہے۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوگمراہ کرنے والے ڈکشنری میں قطع تعلق کا مطلب دیکھ لیں۔
قطع تعلق کا مطلب ڈس کنیکٹ ہوتا ہے۔اب ہماری سنجیدگی پر شک نہ کیا جائے۔ایم کیوایم نے فیصلہ لینے کا اختیار اپنے ہاتھ میں لے لیاہے۔23اگست کو ہم نے ایک لکیر کھینچ دی ہے۔یہ فیصلہ ایم کیوایم کی تاریخ کا غیرمعمولی فیصلہ تھا۔ہم نے یہ فیصلہ کسی سے ڈکٹیشن لیے بغیر کیا۔انہوں نے کہا کہ نائن زیرو تاحال غیرآئینی اور غیرقانونی طور پر سیل ہے۔(جاری ہے)
دفاترز توڑ کر سیاسی حق سے محروم کیا جارہا ہے۔
کیا وزیراعظم ہماری تشویش کا نوٹس لینگے۔جبکہ ایم کیوایم کا دفتر اس لیے بند ہے کہ 22اگست کو پاکستان مخالف بیان دیا،جس پر آپ نے بھی تاثر دیا کہ یہ بیان انفرادی ہے۔جب اس کے بعد ایم کیوایم نے 100فیصد اس سے قطع تعلق کرلیاہے۔فاروق ستار نے کہاکہ کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے نوبت یہاں تک آئی ہے کہ ہماری خواتین کارکنوں کو گرفتار کیا گیاہے۔ہم کہتے ہیں میڈیا ہاؤسز پر حملے میں ذمہ دار خواتین کو گرفتار کیا جائے تعاو ن کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی سیاسی بندش ختم ہونی چاہیے۔ایم کیوایم پاکستان جہاں بھی کامیاب ہوئی اونرشپ ملنی چاہیے۔سیاسی اونرشپ خیرات میں نہیں مانگ رہے یہ ہمارا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ پس پردہ 4سے 5ایم کیوایم بنانے پر کام ہورہاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.