نادرا کی ملک بھر میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق کی قومی بھرپور انداز میں جاری

ہفتہ 27 اگست 2016 19:03

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) نیشنل ڈیٹا بیس و رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے زیر اہتمام ملک بھر میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق کی قومی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد غیر قانونی طور پر جاری کئے گئے قومی شناختی کارڈ کے بارے میں تفصیلات جمع کرنا ہے۔

(جاری ہے)

نادرا کے ذرائع کے مطابق اس مہم کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ نادرا کے شناختی کارڈ ہولڈر خاندان میں کوئی غیرقانونی باشندہ تو رجسٹرڈ نہیں اب تک کی اس مہم میں ایسے ہزاروں افراد کی نشاندہی ہو چکی ہے جن کے پاس غیر قانونی قومی شناختی کارڈ ہیں۔

اس مہم کے تحت اپنے موبائل سے قومی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8008 پر ایس ایم ایس کے ذریعے افراد خانہ کی تفصیلات معلوم کی جا سکتی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اس مہم میں توسیع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :