المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ضلع سانگھڑ میں ہونٹ کٹے ،تالوکٹے بچوں کے آپریشن کادوروزہ مفت کیمپ لگایا گیا
ہفتہ 27 اگست 2016 21:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ضلع سانگھڑ میں ہونٹ کٹے ،تالوکٹے بچوں کے آپریشن کادوروزہ مفت کیمپ لگایا گیا،جس میں ملک کے نامورپلاسٹک سرجن ڈاکٹر اشرف گناترہ کی سرپرستی میں 60بچوں کے آپریشن کئے جائیں گے ۔المصطفیٰ سندھ کے کنوینرمعین خان نے، ٹرسٹی عبدالغفار سعیدی ،سیدامین الحسن بخاری اور سول ہسپتال سانگھڑ ،سول سرجن ڈاکٹر طاہر اقبال کے ہمراہ کیمپ کا معائنہ کیا اور بچوں کے والدین سے ملاقات کی اور ان سے آپریشن سے پہلے اور بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سول سرجن ڈاکٹر طاہر اقبال نے اس موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ غریب علاقوں میں عوام اس مہنگے آپریشن کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے تھے ،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی حاجی محمد حنیف طیب کی سربراہی میں جو انسانی خدمت سرانجام دے رہاہے وہ لائق ستائش ہے۔(جاری ہے)
المصطفیٰ سندھ کے کنوینرمعین خان نے بتایا کہ ابتک 25000ہزارہونٹ اور تالوکٹے افرادکے آپریشن ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے،یہ آپریشن پورے پاکستان میں کئے جارہے ہیں جن کی نگرانی دنیا کے نامورپلاسٹک سرجن ڈاکٹر غلام قادرفیاض اور ڈاکٹر اشرف گناترہ کررہے ہیں جنہیں المصطفیٰ کے چیئر مین حاجی محمد حنیف طیب کی بھرپورسرپرستی اور تعاون حاصل ہے۔
صاحبزادہ سیدامین الحسن بخاری نے ضلع سانگھڑکی عوام کی طرف سے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور حاجی محمد حنیف طیب کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ یہ دوردرازعلاقے اُن کی وجہ سے طبی سہولتوں سے فیضیاب ہورہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.