پاکستان پوسٹ نے خلاف ضابطہ 6.56 ارب روپے اکاؤنٹس میں منجمند کر لئے
اتوار 28 اگست 2016 17:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اگست ۔2016ء) پاکستان پوسٹ آفس کی انتظامیہ نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 6.56 ارب روپے اکاؤنٹس میں منجمند کر لئے ۔ قانون کے تحت پاکستان پوسٹ 84 ملین روپے سے زائد رقم اپنے اکاؤنٹس میں نہیں رکھ سکتے آن لائن کے پاس دستاویزات کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس نے حکومت کی ہدایت سے 84 ملین روپے کی دی گئی اجازت سے بڑھ کر 6 ارب 56 کروڑ روپے اپنے اکاؤنٹس میں رکھے ہوئے ہیں یہ پیسے بجلی کے بلز و دیگر پاکستان پوسٹ آفس کی سروسز کی مد میں دستاویزات کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس کے ملک بھر میں 6 سیکشن ہیں سکشن ون میں کراچی شامل ہے ۔
جس میں حکومت نے پاکستان پوسٹ کو اکاؤنٹس میں 39 ملین روپے رکھنے کی اجازت دی ہے مگر انتظامیہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 231 ملین روپے رکھے ہوئے ہیں پی اے سیکشن ٹو میں حیدر آباد ، کوئٹہ اور سکھر شامل ہیں ۔(جاری ہے)
اس سیکشن میں انتظامیہ کو 30 ملین روپے رکھنے کی اجازت ہے مگر انتظامیہ نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 367 ملین روپے رکھے ہوئے ہیں سیکشن تھری میں لاہور اور فیصل آباد کے اضلاع شامل ہیں اس سیکشن میں انتظامیہ نے 295 ملین روپے کی حد سے بڑھ کر 972 ملین روپے رکھے ہوئے ہیں سیکشن فور میں سیالکوٹ اور ملتان کا ریجن شامل ہے اس ریجن میں پاکستان پوسٹ آفس کی انتظامیہ کو 136 ملین روپے رکھنے کی اجازت ہے مگر انتظامیہ نے ایک ارب 22 کروڑ روپے اکاؤنٹس میں رکھے ہوئے ہیں ۔
پاکستان پوسٹ آفس کا راولپنڈی سیکشن 82 ملین روپے رکھ سکتے ہیں مگر انہوں نے اکاؤنٹس میں ایک ارب 27 کروڑ روپے رکھے ہوئے ہیں سیکشن سکس میں مظفر آباد ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان شامل ہیں اس سیکشن میں 236 ملین روپے رکھنے کی اجازت ہے مگر گزشتہ سال کے دوران انتظامیہ نے ایک ارب 42 کروڑ روپے رکھے ہوئے ہیں ؤ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.