برسلز میں کار بم دھماکا

پیر 29 اگست 2016 15:23

برسلز ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں پیر کی علی الصبح ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے۔ جرمن خبر رساں ا دارے کے مطابق یہ دھماکا شہر کے شمال میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف کریمینالوجی کی عمارت کے باہر ہوا لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

مقامی وقت کے مطابق دھماکے کے وقت عمارت خالی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد عمارت کے ایک حصے کو آگ لگ گئی۔ ایک یا ایک سے زائد حملہ آور اس گاڑی میں سوار تھے جس نے اس عمارت کی گرد باڑ ، رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے اس کے احاطے میں گْھس کردھماکہ کیا۔

متعلقہ عنوان :