پشاور، چغل پورہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایس آئی سپیشل برانچ کوقتل کردیا

پیر 29 اگست 2016 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) پشاورکے علاقہ چغل پورہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایس آئی سپیشل برانچ کوقتل کردیا،ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سب انسپکٹرکونشانہ بنایا،سب انسپکٹرافتخارخٹک نماز مغرب کے بعد گھر جارہا تھا کہ نامعلوم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے،ملزمان واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کیا۔