نومولود بچوں کے اغوااور فروخت کیس میں محکمہ صحت کی کارروائی

پولیس مراسلہ کے جواب میں ایک سینئرنرس کو معطل کردیا، دیگر نرسوں کیخلاف کاروائی کے احکامات جاری کردئیے

پیر 29 اگست 2016 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) نومولود بچوں کے اغوااور فروخت کیس میں محکمہ صحت کی کاروائی، پولیس مراسلہ کے جواب میں ایک سینئرنرس کو معطل کردیا جبکہ دیگر نرسوں کیخلاف کاروائی کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے زرائع کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ کو مراسلہ بھجوایا گیا تھا جس میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی چار نرسوں کیخلاف کارواائی کی سفارش کی گئی تھی محکمہ صحت نے چار میں سے ایک نرس کو معطل کردیا ، معطل کی جانی والی نرس کا نام دل راز بیگم جو کہ گریڈ سترہ کی سینئر نرس تھی، بچوں کے اغوا اور فروخت معاملہ میں ملوث دیگرنرسوں کیخلاف ڈائریکٹر ہیلتھ کو فوری کاروائی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ،محکمہ صحت نے معطل کی جانی والی نرس کی معطلی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ۔