یکم ستمبرکو کراچی میں دما دم مست قلندر ہوگا، جے یو آئی کے لاکھوں کفن پوش کارکن وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے، مولان تاج ناہیوں

منگل 30 اگست 2016 22:41

یکم ستمبرکو کراچی میں دما دم مست قلندر ہوگا، جے یو آئی کے لاکھوں کفن ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) یکم ستمبرکو کراچی میں دما دم مست قلندر ہوگا، جے یو آئی کے لاکھوں کفن پوش کارکن وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مولانا تاج محمد ناہیوں اور حافظ محمد اعظم جہانگیری نے اپنے ایک بیان میں علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس حکومت سندھ کی طرف سے ملٹری کورٹس میں نہ بھیجنے اور غیرسنجیدگی کا مظاہر کرنے کے خلاف جے یو آئی کے زیراہتمام یکم ستمبرکو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ یکم ستمبر کو جے یو آئی کے لاکھوں کفن پوش کارکنان وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے جے یو آئی سے پے در پے مذاکرات کے ذریعے دو سال کا عرصہ ضائع کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے جے یو آئی سے کئے گئے تمام معاہدوں سے انحراف کرتے ہوئے قاتلوں کی پشت پناہی کرتے ہوئے اُنہیں تحفظ فراہم کیا ، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے کارکن کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکاہے اب کوئی مذاکرات نہیں ہونگے یکم ستمبرکو کراچی میں شہید اسلام سے محبت کرنے والے لاکھوں کارکنان نعرہ تکبیر ،اﷲ اکبر کی صدائیں بلند کرتے ہوئے دمادم مست قلندر کرینگے، جے یو آئی کے غیرت مند کارکنان تا حکم ثانی وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے اگر کارکنان کی آمد میں رکاوٹیں ڈالی گئیں توسندھ بھر کو جام کردیا جائیگا، انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ یکم ستمبر2016 ؁ء کو 2 بجے نمائش چورنگی ختم نبوت دفتر پہنچیں ، نمائش چورنگی سے قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں قافلہ وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف روانہ ہوگا، انہوں نے کارکنوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ پر امن طور پراپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں اور قیادت سے مکمل رابطے میں رہیں۔

متعلقہ عنوان :