Live Updates

عمران خان کا3ستمبر کو بنی گالہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور آنیکا فیصلہ

شاہدرہ سٹیڈیم میں ہیلی کاپٹر اترنے سے متعلق تحر یک انصاف نے ضلعی پو لیس کو آگاہ کر دیا ‘عمران خان شاہدرہ سے ریلی کی قیادت کر یں گے‘ذرائع

بدھ 31 اگست 2016 18:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا3ستمبر کو بنی گالہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور آنیکا فیصلہ ‘شاہدرہ سٹیڈیم میں ہیلی کاپٹر اترانے کے متعلق تحر یک انصاف نے ضلعی پو لیس کو آگاہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بنی گالہ سے بذریعہ سڑک لاہور آنے کی بجائے ہیلی کاپٹر پر لاہور آنے کا فیصلہ کر لیا جسکے بعد وہ شاہدرہ سے پاکستان مارچ کے نام سے نکالی جانیوالی ریلی کی قیادت کر یں گے جبکہ تحر یک انصاف کے مر کزی اور صوبائی قائدین انکے استقبال کیلئے پہلے سے ہی وہاں موجود ہوں گے جبکہ تحر یک انصاف نے اس حوالے سے لاہور پو لیس کی ضلعی انتظامیہ کو بھی باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :