پشاور،ناغے کے دن گوشت فروخت کر نیوالے ریسٹورنٹ مالکان کیخلاف کاروائیاں،107 گرفتار
بدھ 31 اگست 2016 19:15
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے والے ریسٹورنٹ مالکان کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے107 افراد کو گرفتار کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودکی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنربشیر احمد نے گلبرگ اور چارسدہ روڈ پر مختلف ریسٹورنٹ کا معائنہ کر تے ہوئے ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے پر 38 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے یونیورسٹی روڈ اور تہکال سے ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے پر 16 قصابوں کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی اور سید شاہ زیب نے فقیر آباد ، پہاڑی پورہ اور ورسک روڈ سے 18 ریسٹورنٹ مالکان کو ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے پر گرفتار کیا۔(جاری ہے)
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے ہشتنگری اور ہشتنگری پھاٹک سے ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے پر 26افراد کو گرفتار کیا جبکہ میر خواص خان وزیر نے رنگ روڈ اور بھانہ ماڑی سے 9 ریسٹورنٹ مالکان کو ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے پر گرفتار کیا۔
ان گرفتار ریسٹورنٹ مالکان اور قصابان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق پشاور کے تمام قصاب اور ریسٹورنٹ مالکان کو خبر دار کیا جا تا ہے کہ وہ ناغے کے دن گوشت کی فروخت نہ کریں بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.