اقتصادی راہداری منصوبہ ضرور پایہ تکمیل تک پہنچے گا او ر اس کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا،کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف کی رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے ملاقات میں گفتگو
بدھ 31 اگست 2016 20:56
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ضرور پایہ تکمیل تک پہنچے گا او ر اس کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا۔مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ خواتین پارٹی کااثاثہ ہیں بہت جلد ضلعی کمیٹیوں میں انہیں ایڈجسٹ کیا جا ئے گا۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ملتان کی لیگی رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے کی گئی ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر سلطانہ شاہین نے حمزہ شہباز سے ملتان کی لیگی خواتین کی مختلف محکموں میں کمیٹیوں بارے سفارش کی جس پر حمزہ شہباز نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ خواتین کارکنوں کو بہت جلد مختلف محکموں کی کمیٹیوں میں ایڈجسٹ کیا جا ئے گا۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اقدار کی سیاست کی ہے نہ کہ اقتدار کی یہی وجہ ہے کہ مفاد پرست عناصر (ن) لیگ کے خلاف منفی پروپیگنڈے کر کے سیاسی دکانداری چمکارہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) عوامی مفادات کی سیاست کر رہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.