پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سبوتاژ کرنے کے بھارتی منصوبے ناکام بنا دینگے ، منصوبہ مقررہ وقت میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا ، سی پیک منصوبے پر چاروں صوبے اور تمام جماعتیں متفق ہیں ، اس کو ملکی ترقی کا باعث سمجھتے ہیں
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی واصلاحات احسن اقبال کا سی پیک سیمینار سے خطاب سی پیک منصوبے کے خلاف کوئی سازش یا رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
بدھ 31 اگست 2016 22:46
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانا چاہتا ہے لیکن اس منصوبے کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے اور مقررہ وقت میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا ، سی پیک منصوبے پر چاروں صوبے اور تمام جماعتیں متفق ہیں اور اس کو ملکی ترقی کا باعث سمجھتے ہیں جبکہ چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک مشاہد حسین سید نے کہا کہ طاقت کا توازن یورپ سے ایشیاء منتقل ہو چکا ہے کیونکہ اس خطے میں سی پیک میں بڑا منصوبہ شروع ہو گیا ہے اور مستقبل میں بڑی بڑی معاشی طاقتیں پاکستان کے ساتھ دوسرے ایشیائی ممالک ہونگے۔
وہ بدھ کو یہاں گلگت میں دو روزہ سی پیک کانفرنس کے پہلے روز منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے، بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطا ب میں احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی اور گلگت بلتستان اس منصوبے کا گیٹ وے ہے اور اہم ترین حصہ ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک کو کسی ریاست سے کوئی خطرہ نہیں ہے سی پیک منصوبے سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے اور ملک میں معاشی انقلاب آئے گا ،مین پاور میں اضافہ ہوگا، ہمیں اب دوسروں کی طرف نہیں دیکھنا ہوگا بلکہ خود کام کرنا ہوگا ، سی پیک قومی منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ خد ا کی طرف سے ایک تحفہ ہے ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا ہوگا، ہمیں اپنی ترجیحات طے کرنا ہونگی، دنیا میں کوئی ملک تنہا گلوبل طاقتوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا،علاقائی تعاون کی تنظیم کے ساتھ چلنا ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.