دہشتگردی میں ملوث اندرونی بیرونی طاقتیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔محمد نوازشریف
ملک میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے،دہشتگردوں کو منہ کی کھانا پڑی،ماضی میں کسی حکومت نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی،گوادر پاکستان کیلئے قابل فخر علاقہ ہوگا، گوادرپاکستان کا ہی نہیں بلکہ خطے کا خوبصورت شہر بنے گا۔ وزیراعظم کا سبی کوہلو شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 ستمبر 2016 18:09
سبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم ستمبر2016ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ہماری حکومت نے دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی ہے،دہشتگردی میں ملوث اندرونی اور بیرونی طاقتیں بے نقاب ہوچکی ہیں،دہشتگردوں کو منہ کی کھانا پڑی،ماضی میں کسی حکومت نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی،گوادر پاکستان کیلئے قابل فخر علاقہ ہوگا،گوادر پاکستان کا ہی نہیں بلکہ خطے کا خوبصورت شہر بنے گا۔
انہوں نے آج سبی کوہلو شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بہت سے علاقے مسائل کا شکار ہیں۔(جاری ہے)
بلوچستان میں سکول اور چھوٹے ہسپتال بنانے کا کہہ دیاہے۔سبی اور کوہلو میں شاہراہ کی تعمیر سے ترقی کا نیا دروازہ کھول دیاہے۔ہم نے اس سٹرکچر کو ملک بھر میں پھیلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کے بغیر سرمایہ کاروں کو راغب نہیں کیا جاسکتا۔
سرمایہ کار پریشان ہیں سوال کرتے ہیں کہ ہماری اشیاء کی بین الاقوامی منڈی تک رسائی کیسے ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث اندرونی اور بیرونی طاقتیں بے نقاب ہوچکی ہیں جنہوں نے بلوچستان کو تہس نہس کیا۔دہشتگردوں کو منہ کی کھانا پڑی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایف سی،پولیس اور فوج کی قربانیوں سے امن قائم ہواہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.