امریکہ،دو طیارے فضا میں ٹکرا نے سے5 افراد ہلاک

جمعرات 1 ستمبر 2016 22:52

امریکہ،دو طیارے فضا میں ٹکرا نے سے5 افراد ہلاک

واشنگٹن۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر ۔2016ء) امریکی ریاست الاسکا میں دو چھوٹے طیاروں کے ٹکرانے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیسنا 208 کارواں قسم کے طیارے سے رابطہ معطل ہونے کے بعد تلا ش کا کام شروع کیا گیا جس کے دوران ایک دیگر طیارے کی گمشدگی کا بھی امدادی ٹیم کو پتہ چلا۔

(جاری ہے)

علاقے کی تلاش کے دوران امدادی ٹیم کو بیتھل شہر کے قریب 100 کلومیٹر شمال میں دونوں طیاروں کا ملبہ ملا ۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ دونوں طیارے فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :