حلب میں عیدالاضحی سے قبل جنگ بندی کیلئے عالمی کوششیں تیز

جمعرات 1 ستمبر 2016 23:03

حلب میں عیدالاضحی سے قبل جنگ بندی کیلئے عالمی کوششیں تیز

جنیوا ۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر ۔2016ء) شام کے شہر حلب میں عیدالاضحی سے قبل فائر بندی میں توسیع کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ امریکی اور روسی اعلی ذمہ داران کے کے ساتھ اس سلسلے میں بات چیت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بات چیت کا مقصد شام میں فائر بندی کے ایک وسیع معاہدے تک پہنچنا ہے۔

(جاری ہے)

جنیوا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی میستورا نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ طویل عرصے سے جاری یہ مذاکرات کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے، وقت کم ہے۔دوسری جانب ڈی میستورا کے مشیر برائے انسانی امور یان اگلینڈ کا کہنا ہے کہ حلب شہر میں 48 گھنٹوں کی جنگ بندی تک پہنچنے کے حوالے سے امید اب بھی قائم ہے تاکہ امداد پہنچانے کی اجازت مل سکے۔اس کے علاوہ ڈی میستورا نے بتایا کہ وہ تنازع سے متعلق پیش رفت کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو مطلع کرنے کے لیے رواں ماہ کے دوران ایک نیا سیاسی منصوبہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :