کراچی،ایم کیو ایم کا الیکشن کمیشن کے اظہار احمد خان کو کامیاب قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم، فیصلے کو حق و سچ کی فتح قرار دیدیا
جمعرات 1 ستمبر 2016 23:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم ستمبر ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضلع غربی کے حق پرست چیئرمین اظہار احمد خان کو کامیاب قرار دینے اور ضلع غربی کے ریٹرننگ آفیسر اور پریزائڈنگ آفیسر کے فیصلہ کو کالعدم قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس فیصلے کو حق و سچ کی فتح قرار دیا ہے ۔
ایک تہنیتی بیان میں رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے اظہار احمد خان کی کامیابی کو کالعدم قرار دیدیا گیا تھا اور اس کیلئے یہ دوبارہ سے گنتی کی گئی تھی اور بہانہ بنایا گیا تھاکہ بیلٹ باکس میں نشان زدہ ووٹ نکلے ہیں۔ رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہاکہ ضلع غربی کے حق پرست چیئرمین اظہار احمد خان کی شاندار کامیابی نے پھر ثابت کردیا ہے کہ عوامی مینڈیٹ حق پرست قیادت کے پاس ہے اور کوئی بھی اوچھا ہتھکنڈہ حق پرستوں کی کامیابی کو شکست میں تبدیل نہیں کرسکتا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.