قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی
میاں محمد ندیم جمعہ 2 ستمبر 2016 12:39
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی میںایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔الطاف حسین کیخلاف قرار داد وفاقی وزیر برجیس طاہر نے ایوان میں پیش کی۔ قرار داد میں کہا گیا یہ ایوان پاکستان کیخلاف نعرے، اشتعال انگیز تقاریر کی مذمت کرتا ہے۔ قرار داد میں جمہوری اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کا پارٹی آئین تبدیل دیا گیا جس کے مطابق متحدہ اب اپنے فیصلوں پر بانی سے رہنمائی نہیں لے گی۔ ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے پاکستان مخالف نعروں کی اجازت نہ دینے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔ سید سردار احمد، خالد مقبول صدیقی، خواجہ سہیل منصور اور روف صدیقی کو رابطہ کمیٹی میں شامل کر لیا گیا۔(جاری ہے)
دوسری جانب ایم کیو ایم کی جانب سے بھی الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کروائی گئی ہے، قرارداد میں پاکستان مخالف نعرے لگانے پربانی ایم کیوایم الطاف حسین کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
ایم کیو ایم کے 22 اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیزتقریرسے میڈیاہاﺅسزپرحملے، جرائم، تشدد،دہشت گردی اورپاکستان مخالف نعروں یاکارروائیوں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے پیروکارتخلیق پاکستان کی جدوجہد کرنےوالوں کی اولادہیں، ایوان23اگست کوایم کیو ایم پاکستان کے اپنائے گئے موقف کوسراہتا ہے، ایم کیوایم پاکستان اور اس کے حامی بلاشبہ پرخلوص پاکستانی ہیں، ایوان کاریاست اوراداروں سے مطالبہ ہے کہ کھلے دل سے ایم کیوایم پاکستان کاخیرمقدم کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.