اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں ، ہم تہمت نہیں لگاتے الزام تراشی نہیں کرتے، یہ نہیں کرتے کہ صبح کچھ کہہ رہے ہوں اور شام کچھ کہہ رہے ہوں۔ ججز بحالی تحریک میں کالاشاہ کاکو والوں کی محبت یاد ہے، آج یہاں ہوں کل میں گوادر میں تھا، یہ ملکی ترقی کا ایجنڈا ہے،گوادر ایسا خطہ بنے گا جو پاکستان کے لیے فخر کا سبب بنے گا، ترقی اسی رفتار سے جاری رہی تو بیروزگاری کا خاتمہ ہوجائے گا۔ 5سال پہلے جگہ جگہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے ہوتے تھے ،اگلے سال لوڈ شیڈنگ مزید کم ہوگی اور 2018ءمیں ختم ہوجائے گی۔وزیراعظم محمد نواز شریف کا کالا شاہ کاکو میں ایسٹرن بائی پاس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب
میاں محمد ندیم جمعہ 2 ستمبر 2016 19:24
کالا شاہ کاکو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 ستمبر۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں ، ہم تہمت نہیں لگاتے الزام تراشی نہیں کرتے، یہ نہیں کرتے کہ صبح کچھ کہہ رہے ہوں اور شام کچھ کہہ رہے ہوں۔ ججز بحالی تحریک میں کالاشاہ کاکو والوں کی محبت یاد ہے، آج یہاں ہوں کل میں گوادر میں تھا، یہ ملکی ترقی کا ایجنڈا ہے،گوادر ایسا خطہ بنے گا جو پاکستان کے لیے فخر کا سبب بنے گا، ترقی اسی رفتار سے جاری رہی تو بیروزگاری کا خاتمہ ہوجائے گا۔
5سال پہلے جگہ جگہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے ہوتے تھے ،اگلے سال لوڈ شیڈنگ مزید کم ہوگی اور 2018ءمیں ختم ہوجائے گی۔وزیراعظم محمد نواز شریف کا کالا شاہ کاکو میں ایسٹرن بائی پاس منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی کا ایک سیاستدان ہے ، آپ اسے اچھی طرح جانتے ہیں ، وہ کبھی مارچ کی تاریخ دیتا ہے ، کبھی اگست کی اور کبھی نومبر کی ، وہ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر طوطے کی طرح فال نکالتا رہتا ہے ، اسے تاریخیں دیتے ہوئے ساڑھے تین سال گزر گئے ہیں، تم الیکشن کی تیاری کرو، انشاءاللہ اگلی بار اسمبلی کے ممبر نہیں بن سکو گے ، الیکشن میں ڈیڑھ سال رہ گیا ، اگلے 5سال بھی ن لیگ کو ملیں گے، کالا شاہ کاکو والوں کو چار پانچ تحفے اکٹھے پیش کر رہا ہوں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.