پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا لیکن کچھ لوگوں کو ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہو پا رہی اور نہ ہی وہ ملک سے اندھیروں کا خاتمہ چاہتے ہیں اسی لیے وہ منفی سیاست کرتے ہوئے ملک میں دھرنے اور احتجاجی ریلیوں کا سہارالے رہے ہیں انہیں ماضی کی طرح مایوسی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا،حکومت کی طرف سے پیش کیا جانے والا بل ایک مضبوط بل ہے جو نہ صرف پاناما پیپرز کی تحقیقات میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ مستقبل میں بھی کرپشن کی تحقیقات کے لیے اس بل سے مستفید ہوا جا سکے گا
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت
جمعہ 2 ستمبر 2016 23:05
اسلام آباد ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا اس پر تیزی سے کام جاری ہے لیکن کچھ لوگوں کو ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہو پا رہی اور نہ ہی وہ ملک سے اندھیروں کا خاتمہ چاہتے ہیں اسی لیے وہ منفی سیاست کرتے ہوئے ملک میں دھرنے اور احتجاجی ریلیوں کا سہارالے رہے ہیں جس سے انہیں ماضی کی طرح ما یوسی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔
ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جمعے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پیش کیا جانے والا بل ایک مضبوط بل ہے جو نہ صرف پاناما پیپرز کی تحقیقات میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ مستقبل میں بھی کرپشن کی تحقیقات کے لیے اس بل سے مستفید ہوا جا سکے گا، اس قانون کو وہ تمام طاقتیں حاصل ہو جائیں گی جن کی مدد سے کوئی بھی کمیشن نہ صرف پاناما لیکس بلکہ مستقبل میں بھی اگر خدانخواستہ ایسا کوئی مسئلہ پیش آتاہے تو اس قانون کی مدد سے بین الاقوامی ماہرین کی ٹیمیں بنائی جا سکتی ہیں، فرانزک آڈٹ کرواسکتے ہیں اور دیگر ممالک کی عدلیہ کو بھی لکھ سکتے ہیں، یہ قانون اتنا طاقت ور ہے کہ اسے سی آر پی سی کی تمام طاقتیں دے دی گئی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.