کراچی ،سینٹرل جیل میں متحدہ اور پی ایس پی کارکنوں میں تصادم ،4زخمی ،اسپتال منتقل
تصادم قیدیوں کی رشتے داروں سے ملاقات کے دوران ہوا،ہنگامہ آرائی میں ملوث 8 ملزمان کو بند وارڈ منتقل کردیا گیا
ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) سینٹرل جیل کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کے 4 کارکن زخمی ہوگئے ہیں ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں قید متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں کے درمیان چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی سمیت اعلی عدلیہ فاضل جج صاحبان کے دورے کے کچھ دیر بعد تصادم ہوگیا۔
تصادم قیدیوں کی رشتے داروں سے ملاقات کے دوران ہوا۔تصادم کے دوران دونوں جماعتوں کے 4 کارکن زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رینجرز نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو قابو کرلیا جب کہ تصادم میں ملوث 8 ملزمان کو بند وارڈ منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ کراچی سینٹرل جیل میں کراچی کے میئر وسیم اختر اور پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی سمیت دونوں جماعتوں کے سیکرون کارکن قید ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.