سیاسی قیادت اور بیوروکریسی نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان مخالف نعرے برداشت نہیں کئے جائینگے،منظور وسان
ایم کیو ایم پاکستان ہمارے ساتھ ہے وسیم اختر جب تک قید میں ہیں ارشد وہرا کراچی کے مئیر ہیں،صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 3 ستمبر 2016 18:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) سندھ کے وزیرصنعت وتجارت منظور حسین وسان نے کہاہے کہ پاکستان مخالف نعرے 1984 میں بھی لگے اور یہاں قومی پرچم بھی شہید کیا گیا، لیکن اب سیاسی قیادت اور بیوروکریسی نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان مخالف نعرے برداشت نہیں کئے جائینگے،ایم کیو ایم پاکستان ہمارے ساتھ ہے وسیم اختر جب تک قید میں ہیں ارشد وہرا کراچی کے مئیر ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کو سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈانڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجروصنعتکاروں سے خطاب اور میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی میئرکراچی ارشدوہرا، سراج قاسم تیلی، زبیرموتی والااورجنیدماکڈاسمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔منظور وسان نے کہاکہ کراچی پاکستان کا صنعتی حب ہے اور منی پاکستان ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ صنعتکاروں کو ماضی میں سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا تھاپولیس نے رینجرز کے تعاون سے امن کو بحال کیا ہے اورامن سے کراچی کو ملک کا منفر شہر بناسکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ پانی گیس اور دیگر بنیادی وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے کوشش جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے سائٹ ایسوسی ایشن کو صاف سھترا بنانے کیلئے ایک کروڑ روپے کی خصوصی گرنٹ جاری کی ہے۔منظوروسان نے دعویٰ کیاکہ ایم کیو ایم پاکستان ہمارے ساتھ ہے۔وسیم اختر جب تک قید میں ہے ارشد وہرا کراچی کے مئیر ہیں۔انہوں نے کہاکہ مارچ کا موسم نہیں ہے لیکن مارچ سے کچھ حالات مشکل ضرور ہوسکتے ہیں۔مارچ کے مہینے میں مارچ ہونا ہے لیکن اب بھی کچھ تبدیلیاں ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے اور ملک کے مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر چلنا چاہئیے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف آرٹیکل 6 کا نفاذ عوام کو کرنا ہے۔ملک کے خلاف ہرزاسرائی نئی بات نہیں ہے پاکستان کے خلاف نعرے 1984 میں بھی لگے تھے،ماضی میں قائداعظم محمدعلی جناح کے مزار پر قومی پرچم نزر آتش تک کیا گیاتھا۔انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی اور سیاسی قیادت فیصلہ کرچکی کہ اب پاکستان کے خلاف نعرے برداشت نہیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.