مردان، پشاور حملے ، امریکی بھارتی ایجنٹو ں کی کارروائی ہے، سیاسی قیاد ت تلخیاں بھول کردہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی تشکیل دیں، پیر اعجاز ہاشمی
عمران خان ناچ گانے کی سیاست چھوڑ کر امن و امان پر توجہ دیں، جے یو پی خیبر پختونخواہ کے صدر فیاض خان سے گفتگو
ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:04
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے مردان میں خود کش حملے اور پشاور کی کرسچن کالونی پر حملے پرس افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعات کوامریکی، اسرائیلی اور بھارتی ایجنٹو ں کی کارروائی قراردیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے ٹھوس اقدامات کرے، بیان بازی سے قوم تنگ آچکی ہے۔
عمران خان اور ان کے ساتھی بھی ناچ گانے کی سیاست کو چھوڑ کر امن و امان پر توجہ دیں۔ جے یو پی خیبر پختونخواہ کے صدر فیاض خان سے واقعات پر گفتگو میں پیر اعجازہاشمی نے شہید وکلا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ی کاشکا ر پاکستانی قوم ایک عرصے سے اس عفریت کا مقابلہ کررہی ہے۔(جاری ہے)
اب الزامات کی سیاست سے باہر نکل کر دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی تشکیل دینا ہوگی۔
حکومتی دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کے اچھے اثرات مرتب ہوئے تھے مگر دہشت گردی کا ابھی تک جاری رہنا چشم کشا اور افسوسناک ہے۔ قوم کو پس پردہ حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی را کے نیٹ ورک کو توڑنا ہوگا۔ ورنہ اسی طرح لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔ کرسچن کالونی پر حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ فوج نے بھی عا م شہریوں کے ساتھ بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں اپنی استطاعت کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماوں کو ماضی کی تلخیوں کو بھول کرقومی ترقی اور دہشت گردی کے خاتمے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.