پانامہ لیکس،اپوزیشن کے دباؤ پر حسن،حسین،مریم نوازسمیت 400افراد کو نوٹس جاری
جہانگیر ترین، انور، سلیم، ہمایوں سیف اللہ،ثمینہ درانی، الیاس معراج،جاوید پاشا،رحمان ملک،وسیم گلزار، زین سکھیرا، اعظم سلطان،عقیل حسین بھی شامل پاکستان میں داخل انکم ٹیکس گوشواروں میںآ ف شور کمپنیوں میں اثاثہ جات، ہر سال ہونیوالی آمدن کو انکم ٹیکس میں ظاہر کیا ہے یا نہیں،ایف بی آر
ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 ستمبر ۔2016ء) پانامہ لیکس پر پاکستان تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بڑتے ہوئے دباؤ پر ایف بی آر نے وزیر اعظم کے بیٹوں حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز سمیت سینکڑوں افراد کو نوٹسز جاری کرکے 15دن میں جواب طلب کر لیا ہے جبکہ نوٹسز میں آف شور کمپنیوں کی ملکیت کی تصدیق اور رقم کے حصول کے ذرائع سے متعلق پوچھا گیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پانامہ لیکس میں آنے والے 400 سے زائد ایسے افراد کو نوٹسز بھجوا دئیے ہیں، ان لوگوں کو 15دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے، ان تمام افراد سے آف شور کمپنیوں کی ملکیت اور کمپنی کی خریداری کیلئے رقم کے ذرائع پوچھے گئے ہیں، ذرائع نے بتایا کے ایف بی آر حکام گزشتہ چند ماہ سے مسلسل دباؤ میں تھے کے پانامہ لیکس میں سامنے لائے گئے ان پاکستانی امراء کے خلاف ٹیکس قوانین تحت کارروائی عمل میں لائے، جنہوں نے پاکستان کی بجائے بیرون ملک سرمایہ کاری کرکے وہاں آف شور کمپنیاں اور خفیہ اثاثہ جات بنائے،ان سے پوچھا گیا ہے کہ پاکستان میں داخل کروائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں میں ان آف شور کمپنیوں میں اثاثہ جات کو ظاہر کیا ہے یا نہیں اور ان سے انہیں ہر سال ہونے والی آمدن کو بھی انکم ٹیکس میں ظاہر کیا ہے یا نہیں،ایف بی آر قوانین کے تحت گذشتہ 5سال میں بننے والی آف شور کمپنیوں کے خلاف کاروائی کر سکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
رانا ثناءاللہ کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات کردیا گیا
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.