فٹبال کا شوق وزیراعلی سندھ اور وزیر کھیل کو بلدیہ کھینچ لایا
سندھ کا سالانہ ترقیاتی پروگرام 225 ارب روپے کا ہے۔ 2 ماہ میں 60 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں، جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ ہمیں مل کر ملک کو مضبوط اور دشمن کے عزائم کو نیست ونابود کرنا ہے۔ 6 ستمبر ہمیں جذبے سے سرشار کردیتا ہے ، میڈیا سے بات چیت
منگل 6 ستمبر 2016 23:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 ستمبر ۔2016ء) فٹبال کا شوق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سردار مہر بخش کو بلدیہ ٹاؤن کھینچ لایا۔ وزیراعلیٰ اور وزیر کھیل میدان میں اترے۔ وزیراعلی نے آسکانی برادرز اور وزیر کھیل نے ماڑی پور بلوچ کی نمائندگی کی۔وزیر اعلی سندھ نے گول بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سندھ سردار مہر بخش نے منگل کو بلدیہ نمبر 4میں ہونے والے فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
وزیر اعلی اور وزیر کھیل نے اس موقع پر میچ میں بھی حصہ لیا۔دونوں نے گیند جال میں بھی پہنچائی،وزیر اعلی سندھ کا گول ریفری نے درست قرار دیا، وزیر کھیل گول کرنے کے بعد آف سائیڈ قرارپائے۔اس موقع پر علاقے کے مسائل کی درخواست لے کر آنے والی خواتین کو ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔(جاری ہے)
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنی ٹیم کی جانب سے گول کرکے انہیں جتوادیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کا سالانہ ترقیاتی پروگرام 225 ارب روپے کا ہے۔ 2 ماہ میں 60 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں، جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے گولز بھی جلد کریں گے۔ جن فٹبال گراؤنڈز کی حالت خراب ہے، انہیں بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر ملک کو مضبوط اور دشمن کے عزائم کو نیست ونابود کرنا ہے۔ 6 ستمبر ہمیں جذبے سے سرشار کردیتا ہے ۔ ہمارا دفاع قابل تسخیر اور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان گول کرپائیں گے، وزیراعلیٰ نے جواب میں کہا کہ عمران خان فٹبال نہیں کھیلتے تو وہ فٹبال کیسے کھیلیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.