ایچ ای سی امریکہ پاکستان نالج کورئیڈار کے تحت اگلے 10 سالوں میں 10000 پی ایچ ڈی ایز اسکالرز کی تیاری کیلئے پلان آف ایکشن تیار کرے، وفاقی وزر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی ہدایت

بدھ 7 ستمبر 2016 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ امریکہ پاکستان نالج کورئیڈار کے تحت اگلے 10 سالوں میں 10000 پی ایچ ڈی ایز اسکالرز کی تیاری کے لئے پلان آف ایکشن تیار کرے۔ وہ بد ھ کو ایچ ای سی میں ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔

اجلاس میں ایچ ای سی چئیرمین ڈاکٹر مختار احمد سمیت یو نیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا یو نیورسٹیوں کے ڈینز اور مختلف شعبوں کے سربراہان مل کر ایچ ہی سی کا اگلے دس سال کا روڈ میپ تیار کریں۔۔ ان کہا کہنا تھا اس کو ایچ ای سی کے وڑن 2025 کا نام دیا جائے گا۔۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم میں نئے رجحانات کے مطابق ایچ ای سی کو نئی طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یو نیورسٹیوں کے وائس چانسلرز پاکستان کی مستقبل کو سنوارنے میں اہم حثیثت رککھتے ہیں۔۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ جس قوم کی لیبارٹریاں اور کلاس رومز مضبو ط ہوتے ہیں اس قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔سٹیم پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس کے تحت سائنس اور آرٹ کے مضامین کو اسکول اور یو نیورسٹی کی سطح پر تعلیم میں شامل کر کے بہترین سائنس دان اور انجینئرز پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے ٹیکنالوجی انووشین فنڈ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت پی ایچ ڈی اسکالرز کو تخلیقی خیالات کو اجاگر میں مدد ملے۔