گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل آئینی حقوق دیے جائیں، گلگت بلتستان کے عوام باقی صوبوں سے زیادہ محب وطن ہیں ہ ہمیں حب وطنی کی سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں ،پاکستان کو بیرونی دشمنوں سے زیادہ اندونی دشمنوں سے خطرہ ہے، ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے اقدامات لائق تحسین ہیں
پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کا تقریب سے خطاب
بدھ 7 ستمبر 2016 22:57
سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 ستمبر ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام باقی صوبوں سے زیادہ محب وطن ہیں ہ ہمیں حب وطنی کی سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں ، ملک کے دیگر حصو ں میں اگر یوم دفاع منایا جا رہا ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں کیونکہ انہیں تمام بنیادی حقوق و سہولیات حاصل نہیں اور پاکستان میں شامل ہونے کے انہوں نے قر بانیاں دیں ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آزادی حاصل کی اور پاکستان میں غیر مشروط پر شامل ہو ئے ، گلگت بلتستان کے جوانوں نے وطن عزیز کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں ، گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل آئینی حقوق دیے جائیں۔
بدھ کو سکردو میں ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو ابھی تک آئینی حقوق نہ ملنا سمجھ سے بالاتر ہے ، بھارتی وزیر اعظم نرنندر مودی چائے والے ہیں ان کی کوئی حثیت نہیں ، گلگت بلتستان بارے مودی کے بیانات کو ہم جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں ، ہم مودی اور مودی کی سوچ پر لعنت بجھتے ہیں گلگت بلتستان کے عوام کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ہم کل بھی پاکستانی تھے اور آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہنگے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.