ملک میں احتساب کے مطالبہ پر اپوزیشن ایک پیج پر ہے ‘ چوہدری محمدسرور
(ن) لیگ پانامہ لیکس کے بعد پیدا ہونیوالے سوالات کا ’’جواب ‘‘دیں احتجاج اور دھر نے بھی ختم ہو جائیں گے ‘گفتگو
جمعرات 8 ستمبر 2016 21:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کے مطالبہ پر اپوزیشن ایک پیج پر ہے ‘پانامہ لیکس کا جواب نہ دیکر (ن) لیگ خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے ‘(ن) لیگ پانامہ لیکس کے بعد پیدا ہونیوالے سوالات کا ’’جواب ‘‘دیں احتجاج اور دھر نے بھی ختم ہو جائیں گے ‘حکمران ملک میں کر پشن سمیت کسی نااہلی کا بھی ’’نوٹس ‘‘نہیں لیتے ‘تحر یک انصاف کی آواز دنیا کی کوئی طاقت نہیں دبا سکتی ‘ملک میں ظلم اور بد عنوانی پر قائم حکمرانوں کی حکمرانی کا دور ختم ہونیوالا ہے۔
جمعرات کے روز اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں حکومتی کر پشن اور بد عنوانی کے خلاف اور احتساب کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد مثالی ہے اور آنیوالے دنوں میں اپوزیشن جماعتیں حکمرانوں کو مجبور کر دیں گی کہ وہ پانامہ لیکس کے بعد پیدا ہونیوالے سوالات کا جواب اور حساب دیں کیونکہ جب تک ایسا نہیں ہوگا اپوزیشن جماعتیں بھی خاموش نہیں رہیں گی بلکہ اسکے خلاف سڑکوں سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہیں گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.