پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تعلقات گرمجوشی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں ٗسرتا ج عزیز

مشیر خارجہ اور مالدیپ کے خصوصی ایلچی کادو طرفہ تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار ٗعلی سطح پر رابطوں کے ذریعے مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تعلقات گرمجوشی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ وہ مالدیپ کے صدر کے خصوصی ایلچی آدم عمر شریف سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران مشیر خارجہ نے مالدیپ اور دولت مشترکہ کے مابین تعمیراتی رابطوں کی حمایت کی جبکہ خصوصی ایلچی آدم عمر شریف نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی جانب سے اپنے ملک کی حمایت کو سراہا۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اورمالدیپ کے درمیان تعلقات مفاہمت،گرمجوشی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔مشیر خارجہ اور خصوصی ایلچی نے دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اسے اعلی سطح پر رابطوں کے ذریعے مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :