خطے میں دہشتگردی کا ذمہ دار انڈیا ہے ، نفیس زکریا
کلبھوشن یادو کے اقبالی بیان سے واضح ہے کون سا ملک دہشت گردی پھیلا رہا ہے، معاملہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ضرور اٹھایا جائیگا پاکستان کے شمالی کوریا کے ساتھ جوہری تعلقات کے حوالے خبرو ں میں کوئی صداقت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
جمعرات 8 ستمبر 2016 22:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء) پاکستانی دفترِ خارجہ کی ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ انڈیا ہی وہ ملک ہے جو خطے میں دہشت گردی کا ذمہ دار ہے، دہشت گردی میں انڈیا کے ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادو کے اقبالی بیان سے واضح ہوتا ہے کہ کون سا ملک دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وزیراعظم نواز شریف کلبھوشن یادو کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھائیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ انڈین مداخلت کا معاملہ ضروری اٹھایا جائے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 62 دنوں سے مسلسل بھارتی فوجیوں کی جارحیت پاکستان کے لیے انتہائی تشویش کی بات ہے۔انھوں نے بتایا کہ چھرّوں والے کارتوسوں کے استعمال سے 90 بے گناہ افراد ہلاک اور 700 زخمی ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.