قصاص تحریک کے پہلے راؤنڈ نے قاتل حکمرانوں کی ’’چولیں‘‘ ہلا دیں ،ڈاکٹر طاہر القادری
وزیر اعظم جتنا مرضی بھاگ لیں انہیں پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب دینا پڑے گا ‘کس کی سرپرستی میں پاکستان کا مانچسٹر فیصل آباد دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا؟حکمرانوں کے ملک دشمنی پر مبنی مزید حقائق قوم کے سامنے لائیں گے‘سربراہ عوامی تحریک کا سینئرپارٹی رہنماؤں اور ونگز کے صدور و جنرل سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب
جمعرات 8 ستمبر 2016 22:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر لقادری نے کہا ہے کہ تحریک قصاص و سا لمیت پاکستان کے پہلے راؤنڈ نے حکمرانوں کی ’’چولیں‘‘ ہلا دیں۔ہمارے احتجاج کا اثر ہے کہ چار بار دل کی سرجری والے وزیر اعظم پورے ملک میں پٹواریوں،حواریوں،مالیوں اور سوالیوں کے جلسوں سے خطاب کرتے پھر رہے ہیں ،یہ جتنا مرضی بھاگ لیں سانحہ ماڈل ٹاؤن اور پانامہ لیکس کا حساب انہیں دینا پڑے گا،حکمرانوں کے ملک دشمنی پر مبنی مزید حقائق قوم کے سامنے لائیں گے۔
کس کی سر پرستی میں پاکستان کا مانچسٹر فیصل آباد دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا؟۔ وہ جمعرات کو پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر رہنماؤں اور ونگز کے صدور و جنرل سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شریف برادران قاتل اور کرپٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی سا لمیت کیلئے خطرہ بھی ہیں ،انکا اقتدار ملک اور قوم کیلئے نقصان دہ ہے ،بہت جلد کہا جائے گا ڈاکٹر طاہر لقادری ٹھیک کہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے راؤنڈ میں غیر ملکی آقاؤں کی کٹھ پتلیوں کے چہروں سے نقاب اٹھایا۔دوسرے راؤنڈ میں انکے مزید کچے چٹھے قوم کے سامنے لا?ں گا۔انہوں نے کہا کہ جنہیں زندانوں میں ہونا چاہیے وہ لٹیرے ایوانوں میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران قوم کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی کے اداروں کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں۔آپریشن ضرب عضب کو ایک سال تاخیر کا نشانہ بنانا اور 17 ماہ تک قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے دینا نا قابل تردید ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس شخص کے دامن پر 37سے زائد افراد کو قتل کروانے کا الزام اور ایف آئی آر درج ہے وہ پنجاب کا وزیر قانون ہے۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ کومبنگ آپریشن کے دوران فیصل آباد سے پکڑے جانیوالے دہشتگرد کون ہیں ،ان کے سر پرست اور سہولت کار کون ہیں اور اغوا کنندگان کا پہلا پڑاؤ فیصل آباد کیوں ہوتا ہے ؟ پاکستان کا مانچسٹر فیصل آباد دہشتگردوں،بھتہ خوروں،جرائم پیشہ گروہوں اور قبضہ گروپوں کا مرکز کیوں بن کر رہ گیا ہے؟انہوں نے کہاکہ سلامتی کے ادارے کب تک اصل حقائق عوام سے چھپاتے رہیں گے۔دہشتگردی،کرپشن اور جرائم کا گٹھ جوڑ کون توڑے گا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے ’’قانونی دہشتگرد‘‘ کے متعلق حقائق پہلی بار منظر عام پر نہیں آ رہے اسکے جرائم کی طویل فہرست ہے۔حیرت اس بات کی ہے کہ کوئی اس پر ہاتھ کیوں نہیں ڈال رہا ؟ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی ملک دشمنی پرکوئی بولے یا نہ بولے پاکستان عوامی تحریک کا کارکن ضرور بولے گا۔دریں اثنا پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نور اﷲ صدیقی نے بتایا کہ سربراہ عوامی تحریک آج 9ستمبر بروز جمعہ کو اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.