حکومت اپنا جوازکھو چکی،اپوزیشن فائنل راؤنڈ کیلئے متحد ہو۔چودھری شجاعت حسین
قومی سلامتی،کرپشن اورسانحہ ماڈل ٹاؤن پرحکمران اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے،ملک دشمنی بیرونی قوتوں سے رابطوں کے بارے میں وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز ہے۔سربراہ مسلم لیگ(ق) کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 ستمبر 2016 15:32
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 ستمبر2016ء) : مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قومی سلامتی، کرپشن اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں اپنے فرائض میں ناکامی کے باعث حکومت اپنا جواز کھو چکی ہے، اپوزیشن کیلئے یہ فائنل راؤنڈ ہے جس کیلئے اسے متحد اور یکجا ہونا چاہئے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں متحد ہو جائیں تو اِن ہاؤس تبدیلی ممکن ہے اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں کرپشن کے اتنے واضح الزامات کے باوجود احتساب کا راستہ روکنے کیلئے حکومت جو تاخیری حربے اختیار کر رہی ہے اور جس طرح وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں اور زخمیوں کے خون ناحق کے ذمہ داروں اور قاتلوں کو بچا رہی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس نے اپنی ریاستی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے ان سے واضح انحراف کیا ہے اور اسے اب عوام پر حکومت کرنے کا کوئی اختیار نہیں جن کے جان و مال کی وہ محافظ ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.