علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل دفاتر کی لائبریریوں کو ایچ ای سی کی ڈیجیٹل لائبریری کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، ڈاکٹر شاہد صدیقی

جمعہ 9 ستمبر 2016 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 ستمبر ۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اے آئی او یو) کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ طلباء کی سہولیات کے لئے یونیورسٹی کے 44 ریجنل دفاتر کے لائبریریوں کو یونیورسٹی کے مرکزی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ڈیجیٹل لائبریری کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، طلباء کی تعلیمی سہولیات میں مزید اضافے اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبے کی منظوری دے گئی ہے۔

جمعہ کو یہاں وائس چانسلر اے آئی او یو ڈاکٹر شاہد صدیقی کے زیرصدارت منعقدہ ریجنل ڈائریکٹرز کے اجلاس میں میں بتایا گیا کہ منصوبے میں جدید سہولیات سے آراستہ لائبریریز، موجودہ عمارتوں کی تزئین و آرآئش اور بصارت سے محروم طلباء کے لئے بھی لائبریرز کا قیام شامل ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معیاری تعلیم کے فروع کے لئے درکار تمام اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ اہداف کے حصول کے لئے ریجنل دفاتر کے ضروریات بشمول مالیاتی، تکنیکی اور افرادی قوت کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی معیاری تعلیم اور تحقیق پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ 30 ستمبر تک جاری داخلہ مہم میں ریجنل دفاتر طلباء کو بھرپور سہولیات فراہم کریں گے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ ریجنل کی سطح پر ملازمین کے تعداد بھی بڑھایا جائے گا اور اس حوالے سے خالی اسامیاں پہلے سے ہی مشتہر کی گئی ہے جبکہ درکار نئی آسامیاں بھی بنائی جا رہی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمارتی ڈھانچے کو بہتر کیا جائے گا اور سیکیورٹی کے لئے درکار ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے جس میں سی سی ٹی وی کمیروں اور واک تھروگیٹس کی تنصیب شامل ہے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ تمام ریجنل دفاتر کی لائبریریز کو مرکزی لائبیریری سے ڈیجٹل کے ذریعے منسلک کیا جائے گا اور ساتھ ہی اس کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لائبریری کے ساتھ بھی منسلک کیا جائے گا جس سے طلباء کو بہت فائدہ ہو گا۔ تقریب کے شرکاء نے یونیورسٹی اور طلباء کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنے تجاویز بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :