لاہور بھر میں قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کے مراکز کی تعداد کو بڑھا یاجائے: ذکر اللہ مجاہد
منڈیوں میں جانوروں کی قیمتوں کا چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے‘ امیر جماعت اسلامی لاہور
ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10ستمبر ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے مراکز کی تعداد کو سات سے بڑھا کر 15تک کیا جائے تاکہ شہری آسانی سے قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کر سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ لاہور شہر میں قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کے مراکز دور دراز ہونے کی وجہ سے شہریوں کو جانوروں کی خریداری کے بعد گھر لانے میں دشوری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور میں مویشی منڈیوں کے سیل پوائنٹس پر جانوروں کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور بیوپاری من پسند داموں میں جانور فروخت کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں مویشی منڈیوں میں پینے کے صاف پانی کا کوئی ٹھوس انتظامات نہیں ہیں جہاں سے بیوپاری اپنے جانوروں کو پانی مہیا کر سکیں گرمی اور حبس ہونے کی بنا پر اس صورتحال میں جانوروں کے ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد بھی مشکلات کا شکار ہے ۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مویشی منڈیوں کی تعداد 7 سے بڑھا کر 15تک کی جائے اور ان منڈیوں کو فعال بنانے کے لیے فوری طور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلائے۔ ٹی ایم او حضرات اور ان کی ٹیم اپنے دفاتر سے نکل کر عملی طور پر منڈیوں کی جگہوں پر اپنے دفاتر قائم کریں اور عوام الناس کے لیے اپنا وقت مخصوص کر کے اس کی تشہیر کریں تاکہ ضرورت مند افراد ضرورت پڑنے پر ان سے رابطہ کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں منڈیوں کے مقامات پر مخصوص لوگوں کا قبضہ ہو جاتاہے ۔ اس حوالے سے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں ہوتا اور کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہوتا اور یہ لوگ بیوپاریوں کی مجبوریوں سے نا جائز فائدہ اٹھاتے ہیں اور بیوپاری عوام الناس کو مہنگے داموں جانور فروخت کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.