ناروے: مسلم خاتون کے بال کاٹنے سے انکار پر جرمانہ
شواہد سے ظاہر ہوتا ہے ہیئر ڈریسر نے صرف مسلمان ہونے کی بنا پر جان بوجھ کر ملِکا بیان کے بال کاٹنے سے انکار کیا انہیں اپنے سیلون سے باہر نکالا، عدالت
پیر 12 ستمبر 2016 20:31
اوسلو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر - 2016ء) ناروے میں اسکارف پہنے ایک مسلمان خاتون کے بال کاٹنے سے انکار اور انہیں ہیئر سیلون سے نکالنے والی ہیئر ڈریسر پر ایک ہزار یورو کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر میں ناروے کے جنوب مغربی قصبے برائن میں مسلمان خاتون ملِکا بیان کے بال کاٹنے سے انکار پر عدالت نے میریٹ ہوڈنے نامی ہیئر ڈریسر پر 10 ہزار کرونر (1200 ڈالر) جرمانہ عائد کیا اور خاتون ہیئر ڈریسر کو 600 ڈالر عدالتی اخراجات کی مد میں بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیئر ڈریسر نے صرف مسلمان ہونے کی بنا پر جان بوجھ کر ملِکا بیان کے بال کاٹنے سے انکار کیا اور انہیں اپنے سیلون سے باہر نکالا۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا کہ مذہبی امتیاز برتنے پر میریٹ ہوڈنے کو 6 ماہ قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی تھی۔میریٹ ہوڈنے کے وکیل نے بتایا کہ ان کی موکلہ اپنے خلاف عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
47 سالہ میریٹ ہوڈنے کا عدالت میں کہنا تھا کہ انہوں نے ملکا بیان کو مسلمان ہونے کی بنا پر اپنے سیلون سے نہیں نکالا، بلکہ انہیں لگا کہ مسلمان خاتون اسکارف پہن کر ایک سیاسی نظریے کی نمائندگی کر رہی ہیں جسے دیکھ کر وہ خوفزدہ ہوگئیں اور انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔میریٹ ہوڈنے پر پہلے مذہبی امتیاز برتنے پر 8 ہزار کرونر جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جسے انہوں نے ادا کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد کیس ضلعی عدالت منتقل کردیا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
-
سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
-
متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی
-
اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری
-
جنگ بندی اورغزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، حماس
-
اسرائیل نے 40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانیہ
-
اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا
-
اعلی امریکی سفارت کارکی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات
-
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے سربراہ نے دی تھی، امریکی اخبار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.