سام سنگ گلیکس نوٹ 7 پھٹ جانے کے باعث 6 سالہ بچہ شدید زخمی، فوری ہسپتال منتقل

muhammad ali محمد علی پیر 12 ستمبر 2016 20:54

سام سنگ گلیکس نوٹ 7 پھٹ جانے کے باعث 6 سالہ بچہ شدید زخمی، فوری ہسپتال ..

نیویارک (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12ستمبر 2016ء) سام سنگ گلیکس نوٹ 7 فون پھٹ جانے کے باعث 6 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور الیکٹرانک کمپنی سام سانگ کے گلیکس نوٹ 7 موبائل فون کے پھٹنے کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی شہر نیویارک میں گلیکس نوٹ 7 فون پھٹ جانے کے باعث 6 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

6 سالہ بچہ موبائل فون پر ویڈیوز دیکھ رہا تھا جب فون کی بیٹری اچانک پھٹ گئی۔ سام سنگ گلیکسی کے پھٹ جانے کے باعث کسی شخص کے زخمی ہونے کا یہ پہلا واقعہ تھا۔ جبکہ دنیا بھر میں اب تک ایسے درجنوں کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس کے باعث صارفین شدید خوف کا شکار ہیں۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مسئلے پر جلد سے جلد قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :