پاکستان نے بھارتی وزیراعظم سمیت بھارتی اعلیٰ حکام کے بیانات کاسنجیدگی سے نوٹس لیا،اسحاق ڈار
ہفتہ 17 ستمبر 2016 12:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بھارت نے اقوام متحدہ میں کئے گئے اپنے وعدوں کوتوڑابھارت وعدے کے مطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے سے انکاری ہے اورکشمیرمیں مسلسل ظلم وجبرکررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہرسطح پربھارت سے تعلقات کوکشیدہ ہونے سے بچانے کی کوشش کی ،سارک اورسافٹ معاہدوں پرعملدرآمدنہ ہونے کاذمہ داربھارت ہے ،بھارتی رویے کی وجہ سے پاکستان کی دوستانہ کوششوں کوشدیددھچکالگاہے ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے اورطاقت کااستعمال کرکے ہزاروں کشمیریوں کوشہیدکررہاہے ۔بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف عالمی برادری کارویہ افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پربھارتی وزیراعظم کے الزامات افسوسناک ہیں ،بھارت خودمقبوضہ کشمیرمیں دہشتگردی کرارہاہے ،پاکستان نے بھارتی وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام کے بیانات کاسختی سے نوٹس لیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا،اس جنگ میں ہزاروں پاکستانی شہیدہوئے ،اورمعیشت کو100ارب ڈالرسے زائدکانقصان ہوا،پاکستان نے خطے میں امن واستحکام کے لئے جون 2014ء میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزامات لگارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن اورتمام ہمسائیہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتاہے ،علاقائی روابط کے فروغ کے لئے اقتصادی راہداری منصوبے پرکام جاری ہے ،اس منصوبے کی تکمیل سے خطے کے تمام ممالک کوفائدہ ہوگامزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.