وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کا چوہنگ فیکٹری حادثہ میں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کیلئے 5لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان
ہفتہ 17 ستمبر 2016 17:42
لاہور۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17ستمبر ۔2016ء ) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے چوہنگ کے قریب بیکری مصنوعات بنانے والی فیکٹری کے بوائلر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو تین دن کے اندر 5لاکھ روپے فی کس معاوضے کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔ راجہ اشفاق سرور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فیکٹری حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بھی قواعد وضوابط کے مطابق مالی امداد فراہم کی جائے ،وزیر محنت کے حکم پر محکمہ لیبر نے حادثہ کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ٹیکنیکل ماہرین کی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ارشد محمود ،آکوپیشنل سیفٹی آفیسر محمد ناصر اور ایریا لیبر آفیسر محمد آصف شامل ہیں ۔
انہوں نے یہ بات ہفتہ کو محکمہ لیبر و انسانی وسائل پنجاب کے متعلقہ حکام کو چوہنگ فیکٹری حادثہ میں زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دیتے ہو ئے کہی۔(جاری ہے)
راجہ اشفاق سرور نے ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر لاہور چوہدری نصر کو ہدایت کی کہ حادثہ کی وجوہات اور حقائق کے حوالے سے تمام تحقیقات کے بعد 24گھنٹے میں رپورٹ انہیں پیش کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کے ذمہ دار افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ، وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے کمشنر سوشل سکیورٹی منصور قادر کو ہدایت کی کہ ادارے کے بہترین ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم جناح ہسپتال بھجوائی جائے جو فیکٹری حادثہ کے زخمی افرادکو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.