وزیراعظم کا امریکہ جاتے ہوئے ڈنمارک میں قیام ، پاکستانی سفیر مسرور جونیجو سمیت سفارتخانے کے دیگر حکام کا استقبال

اپنے قیا م کے دوران چینی ہم منصب ، ترک صدر ، امریکی وزیر خارجہ ، سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر حسن روحانی سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھائینگے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:48

وزیراعظم کا امریکہ جاتے ہوئے ڈنمارک میں قیام ، پاکستانی سفیر مسرور ..

کوپن ہیگن/نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف دورہ امریکہ سے پہلے ڈنمارک پہنچ گئے جہاں ڈنمارک میں متعین پاکستانی سفیر مسروراحمد جونیجو اور سفارتخانے کے دیگرحکام نے ان کا استقبال کیاجبکہ وزیراعظم محمد نوازشریف اپنے وفد کے ہمراہ (کل) اتوار کو امریکہ کے وقت کے مطابق دوپہر 2بجے نیویارک پہنچیں گے جہاں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی ، امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی اور سفارتخانے کے دیگر حکام ان کا استقبال کرینگے ، دورہ امریکہ کے موقع پر سرکردہ عالمی رہنما?ں سے وزیراعظم کی ملاقاتیں بھی طے پا گئی ہیں ، وہ اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ چینی ہم منصب لی کی چیانگ ، ترک صدر طیب اردون ، امریکہ وزیر خارجہ جان کیری، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور ایرانی صدر حسن روحانی سمیت دیگر عالمی رہنما?ں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی ، سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور دیگر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم دورہ امریکہ سے پہلے ڈنمارک پہنچ گئے جہاں وہ ایک روز قیام کے بعد امریکہ روانہ ہوں گے، ڈنمارک پہنچ کر پاکستانی سفیر مسرور احمد جونیجو نے نوازشریف کا استقبال کیا۔ جبکہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف آج اتوار کو نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق تقریباً دوپہر2بجے وہاں پہنچیں گے۔ جہاں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی ، امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی اور سفارتخانے کے دیگر حکام ان کا استقبال کرینگے ، وزیراعظم کا دورہ مصروفیات سے بھرپور ہے ،وزیراعظم جان کیری ، اردوان سمیت کئی رہنما?ں سے ملیں گے ، وزیراعظم نوازشریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر سرکردہ عالمی رہنما?ں سے ملاقاتیں بھی طے پا گئی ہیں۔

وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں قتل عام، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پاکستان میں بھارتی مداخلت سے عالمی رہنما?ں کو آگاہ کریں گے۔ خصوصی طور پر بلوچستان اور کراچی میں بھارتی مداخلت سے بھی عالمی رہنما?ں کو آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم اپنے قیام کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کریں گے جس میں کشمیر اور افغانستان کی صورتحال، دہشتگردی کے خلاف جنگ اور پاک امریکہ تعاون سے متعلقہ امور زیر بحث آئیں گے۔

وزیراعظم جان کیری کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملیں گے ، ملاقات میں ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال جائے گا۔ فتح اﷲ گولن کی ترکی کو حوالگی کے مطالبہ اور پاکستان میں گولن تنظیم کے سکولوں کے مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نوازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف سے ملاقات طے ہے، اس ملاقات میں یمن اور شام کی صورتحال کے علاوہ خطے کو درپیش چیلنجز اور سعودی فوجی اتحاد سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعظم اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں میں پیش رفت پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیراعظم نوازشریف اور ایرانی صدر حسن روحانی مشرق وسطیٰ کے حالات کے تناظر میں مشاورت کریں گے۔ وزیراعظم تمام عالمی رہنما?ں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ، پیلٹ گنز کے استعمال سے نہتے مظاہرین کو بینائی سے محروم کرنے کے اقدامات کے علاوہ بلوچستان اور کراچی میں بھارتی مداخلت سے بھی آگاہ کریں گے۔