پی آئی اے کے بعداز حج آپریشن کا آغاز ہو گیا ، ترجمان پی آئی اے
پشاور ، لاہور ، اسلام آباد اور کراچی میں خصوصی حج پروازوں کی آمد
ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:02
اسلام آباد / کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17ستمبر ۔2016ء) پی آئی اے بعداز حج آپریشن کا آغاز پشاور ، لاہور ، اسلام آباد اور کراچی میں ہفتہ کی شام خصوصی حج پروازوں کی آمد کے ساتھ ہو گیا ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلے روز 12 سو سے زائد حجاج کرام کو سعودی عرب سے وطن واپس پہنچایا گیا ۔
(جاری ہے)
کراچی میں پی آئی اے کے ڈائریکٹر انجینئرنگ مقصود احمد ، اسلام آباد میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ خرم مشتاق ، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ عمران اختر ، لاہور میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن رشید احمد اور پشاور میں جنرل منیجر مارکیٹنگ قمر شمیم نے حجاج کو خوش آمدید کہا ۔
پی آئی اے کے چیئرمین اعظم سہگل اور چیف آپریٹنگ آفیسر برنڈ بلڈن برانڈ نے پی آئی اے حج ٹیم کو حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ پی آئی اے 126 خصوصی اور 125 شیڈول پروازوں کے ذریعے تقریباً 52 ہزار حجاج کو جدہ اور مدینہ منورہ سے وطن واپس پہنچائے گی ۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا بعداز حج آپریشن 16 اکتوبر کو اختتام پذیر ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.