سعودی عرب میں فا ئر نگ سے 2پو لیس اہلکار ہلاک

اتوار 18 ستمبر 2016 14:22

سعودی عرب میں فا ئر نگ سے 2پو لیس اہلکار ہلاک

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) سعودی عرب کے شہر دمام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبرمیڈ یا کے مطابق اتوار کو سعودی عرب کے شہر دمام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا، سعودی پولیس تر جمان کا کہنا ہے کہ دو نوں پولیس اہلکار گشت پر مامور تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تر جمان کا کہنا ہے کہ ہلاک پولیس اہلکاروں کی شناخت موسیٰ علی اور محاسن ضیف اللہ الروقی کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :